رائے پور ؍سکما،25؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسٹارام کے پلوڑی علاقے میں اینٹی لینڈ مائن وہیکل دھماکے میں نو جوانوں کے شہید ہونے کے معاملے میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کو سات نکسلیوں کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی پی سندرراج نے یہ معلومات دی۔پی سندرراج نے کہا کہ ہفتہ کو ایس ٹی ایف، سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کے جوانوں چلائے گئے مشترکہ مہم میں چھاپہ ماری کے دوران ان تمام نکسلیوں کی گرفتاری ہوئی۔سیکورٹی فورسز کے جوانوں کا دعوی ہے کہ یہ اس معاملے میں مکمل طور پرشامل تھے۔13 مارچ کو پلوڑی کے کاسارام نالہ کے پاس ہوئے تصادم میں ان نکسلیوں نے دھماکہ کرکے اڑا دیا تھا، جس میں سی آر پی ایف کے نو جوان شہید ہو گئے تھے۔